بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے خلاف کارووائی، 7 کارندے گرفتار، بڑی مقدار میں منشیات برآمد

بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے خلاف کارووائی، 7 کارندے گرفتار، بڑی مقدار میں منشیات برآمد

 

بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے خلاف کارووائی، 7 کارندے گرفتار، بڑی مقدار میں منشیات برآمد

 

مظفرگڑھ: ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑھ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز،ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرگڑھ 

نے منشیات فروشوں کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے7 کارندے گرفتار کر کے62 کلوگرام چرس برآمد کر لی اور مقدمہ درج، ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا ۔


 تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈطارق ولایت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل عمران رشید کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرگڑھ ملک یونس


نے اپنی ٹیم کاظم منیر Tsi،خالد عزیز Tsi،محمد یعقوب Asi

معہ ملازمان کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے

 بین الصوبائی منشیات فروش گروہوں کے7کارندے جن میں سے 2 بیچنے والے حبیب اللہ اور سلیم شاہ جن کا تعلق صوبہ بلوچستان سے ہے جبکہ 5 خریدنے والے شاہد مرید ،محمد شاہد ،عابد، دلدار حسین اور خورشید احمد کو گرفتار کر کے 62 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ 


مخبر کی اطلاع پر بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کو ترکی بائی پاس سے گرفتار کیا گیایہ منشیات فروش گروہ کوئٹہ سے ٹرک کے مختلف خانوں میں منشیات کو چھپاکر فروخت کرتے تھے۔منشیات کی بھاری مقدار کوئٹہ سے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں فروخت ہونی تھی۔ ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کو حوالات تھانہ بند کر دیا۔


 اس موقع پرڈی ایس پی سٹی سرکل عمران رشید کا کہنا تھا کہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی ۔اور 24 گھنٹےعوام کی جان ومال کیحفاظت کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے ۔کسی بھی ایسی مشکوک سرگرمی کی اطلاع پنجاب پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔۔ترجمان پولیس مظفر گڑھ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے