فحش تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے پر 5 ملزمان گرفتار
اسلام آباد:
وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) نے فحش تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے میں ملوث 5 ملزمان
کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف
آئی اے کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم ونگ نے کارروائیوں کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا ہے، کارروائی راولپنڈی، اسلام
آباد اور سکھر سائبر کرائم سرکل نے کی۔
ایف آئی اے
کا کہنا ہے کہ ملزم سلیمان کو راولپنڈی اور غلام نبی کو خیرپور سے گرفتار کیا گیا،
دونوں ملزمان شکایت کنندہ کی فحش تصاویر، ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے میں ملوث تھے،
ملزمان کے زیرِ استعمال موبائل فونز کو قبضے میں لے لیا گیا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے
غیرقانونی سمز، جعلی کیش اکاؤنٹس بنانے والے گروہ کو بھی گرفتار کیاہے۔ ملزمان کی شناخت ناظم، ضیاء المصطفیٰ اور
عبدالرحمان کے نام سے ہوئی۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شکایت کنندہ سے ساڑھے تین لاکھ روپے دھوکے سے ہتھیائے، ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے اور تفتیش جاری ہے۔


0 تبصرے