موٹر سائیکل اور کار میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی
لیہ (نمائندہ اردو ورلڈ) کوٹ سلطان کے
نزدیک پہاڑ پور ضلع ٹیکس کے نزدیک موٹر سائیکل اور کار میں تصادم ہوا ہے۔ تصادم کے
نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں
بحق ہو گئے ہیں۔ حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق پہاڑ پور ضلع ٹیکس کے نزدیک کار اور موٹرسائیکل ایک زور دار
دھماکے کے ساتھ ایک دوسرے سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تین
افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں بھٹی چوک
احسان پور کے رہائشی حبیب اللہ گاذر اور اس کے دو بچے شامل ہیں۔
ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر ہلاک شدگان اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال پہنچایا۔
بعد ازاں دو شدید زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے۔


0 تبصرے