بلوچستان میں شدید بارشیں، 100 سے زائد افراد جاں بحق

بلوچستان میں شدید بارشیں، 100 سے  زائد افراد جاں بحق

 

بلوچستان میں شدید بارشیں، 100 سے  زائد افراد جاں بحق

 

کوئٹہ( اردو ورلڈ) بلوچستان میں بارشوں کے باعث اب  تک   جاں بحق افراد کی تعداد 100 سے  زائد   ہوگئی ہے۔  صوبے میں بارشوں سے ہونے  والے  نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی۔

 

پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے سیلابی ریلے میں ڈوب کر ایک خاتون کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

 

بارشوں سے صوبے میں اب تک 6 ہزار 63 مکانات اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

 

پی ڈی ایم  اے   (PMMA )  کی  رپورٹ کے مطابق  بارشوں سے 2 ہزار 536 مکان مکمل تباہ ہوئے  ہیں   جبکہ ایک ہزار 417 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے  ۔


یہ بھی پڑھیں: عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کاازالہ کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اہم اعلان 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے