زین قریشی نے بھی لوٹ سیل لگا دی، 10 ووٹ ایک موٹرسائیکل، انکوائری شروع
ملتان کے حلقے پی پی 217
کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار زین
قریشی نے مبینہ طور
پر لوٹ سیل
لگا دی ہے۔
انہوں نے 10 ووٹوں کے
بدلے موٹر سائیکل
دینے کی پیشکش کرنا
شروع کر دی ہے۔ جس ایکشن لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ان پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام کی انکوائری
شروع کردی گئی ہے۔
اس سلسلہ
میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے معاملے
کی انکوائری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ زین قریشی 10 ووٹوں کے بدلے ایک موٹرسائیکل دینے کی پیشکش دے رہے ہیں جو
کہ انتخابی ضابطہ ء
اخلاق کی کھلی خلاف ورزی
ہے ۔ سوشل میڈیا پر شاہ محمود
قریشی کے فرزند
اور پی ٹی
آئی کے امیدوار
زین قریشی پر کرپٹ پریکٹسز میں ملوث ہونے کا الزام لگایا جارہا ہے ۔
ڈی ایم او(DMO) نے انکوائری
کیلئے اسسٹنٹ کمشنر صدر اور سیکرٹری آر ٹی اے کو انکوائری افسرز
مقرر کیا گیا ہے۔ انکوائری افسرزکو جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ
زین قریشی سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے ہیں جو 2018
کے عام الیکشن میں سلیمان نعیم
سے الیکشن ہار گئے
تھے اور مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد سلیمان نعیم کے مقابلے میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔
سلیمان نعیم پر بھی 20 ووٹوں کے بدلے
ایک موٹر سائیکل کی پیشکش پر انکوائری
چل رہی ہے۔
اس سے
قبل شاہ محمود حسین قریشی اپنی
ہی جماعت پی ٹی آئی پر
انہیں 2018 کے الیکشن میں
ہرانے کا الزام لگا چکے ہیں۔


0 تبصرے