تحصیل تونسہ میں چور اور ڈکیٹ بے لگام، شہری کو نہ رکنے پر گولیاں مار دیں

تحصیل تونسہ  میں چور اور ڈکیٹ بے لگام، شہری کو نہ رکنے پر گولیاں مار دیں

 

تحصیل تونسہ  میں چور اور ڈکیٹ بے لگام، شہری کو نہ رکنے پر گولیاں مار دیں

 

ریتڑہ( نمائندہ اردو ورلڈ) تحصیل تونسہ میں چور اور ڈکیٹ بے لگام ہو گئے۔ آئے روز کسی نہ کسی ڈکیٹی یا چور کی خبر ملتی رہتی ہے۔ اب تو وہ اتنے سفاک ہو گئے ہیں کہ شہری کو نہ رکنے پر فائر کر کے شدید زخمی کر دیا ۔زخمی کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے۔


تفصیل کے مطابق شہباز نواز میرانی اپنے بھائی کو ریتڑہ اڈا پر کھتران کوچ پر 8:30 بجے سوار کرا کے واپس آ رہا تھا کہ پتی والا روڈ پر پیہڑ اڈا کے شرقی جانب مچھلی فارم کے نزدیک دو نقاب پوش ڈکیٹوں نے روکا نہ رکنے پر فائر کھول دیا جس کے باعث شہباز نواز میرانی کے بازو اور پیٹ میں فائر لگے۔شہباز نواز میرانی سکنہ شیرو والا شدید زخمی ہو گیا۔ 

 

شدید زخمی کو پرائیویٹ گاڑی پر تونسہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اپنا فرض احسن طریقے سے انجام دیتے ہوئے اسے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا۔ جہاں اس کا آج 9 بجے اپریشن ہے۔


تحصیل تونسہ میں چور اور ڈکیٹ کھلے عام وارداتیں کرنے لگے ہیں۔ تونسہ شہر کے بیچ سے موٹرسائیکل چھیننے کے بعد اب تھانہ ریتڑہ کی حدود میں بھی ڈکیتی کی وارداتیں عام ہونے لگی ہیں۔ پولیس کو اپنا فرض نبھانا ہو گا اسے گشت کو وسیع کرنا  ہو گا۔


دوسرے عام شہریوں کے مطابق اس جگہ جہاں یہ وقوعہ پیش آیا ہے اکثر وارداتیں ہوتی رہتی ہیں۔ کیونکہ یہاں روڈ ٹوٹا ہوا ہے ۔ گذشتہ حکومت میں ایم پی اے  خواجہ داؤد سلیمانی نے ایک روڈ اڈا پیہڑ سے پتی والا تک منظور کرایا تھا ۔


مگر اپنے کچھ منظور نظر افراد کو نوازنے کیلئے اسے  منظور شدہ نقشے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مورجھنگی سے شروع کرا دیا تھا اور یہ حصہ ویسے ہی چھوڑ دیا تھا۔ جس کا شہریوں کو نقصان یہ ہوا کہ وہ آئے روز اپنی قیمتی اشیاء اور نقدی سے محروم ہوتے رہتے ہیں جبکہ آج تو یہ حد ہو گئی ہے کہ ڈکیٹ چند روپوں کی خاطر انسانی جان تک لینے پر آ گئے ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے