ڈی ایس پی سرکل تونسہ سے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی ملاقات، اہم امور پر بات چیت

ڈی ایس پی سرکل تونسہ سے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی ملاقات، اہم امور پر بات چیت

 

ڈی ایس پی سرکل تونسہ سے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی ملاقات، اہم امور پر بات چیت

 

تونسہ شریف ( نمائندہ اردو ورلڈ) ڈی ایس پی سرکل تونسہ سے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں اہم امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل تونسہ محمد بخت نصر سے مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں تحصیل بھر میں امن و امان کی صورتحال اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے پیش نظر اقدامات پرتفصیلی گفتگو ہوئی۔


 ڈی ایس پی تونسہ محمد بخت نصر نے لیگی رہنماؤں کو امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے ، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے اہم اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔ میرے دروازے تمام لوگوں کیلئے ہر وقت کھلے ہیں۔ کوئی بھی انہیں اپنی شکایات اور مسائل کے حوالے کسی بھی وقت مل سکتا ہے ۔


اس موقع پر لیگی رہنماؤں نے ڈی ایس پی تونسہ کو بڑھتے ہوئے جرائم پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا  اور انہیں موثر اقدامات کرنے اور اپنی بھرپورحمایت کا یقین دلایا۔


انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت ، امن و امان اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع ان کا پہلا مقصد ہے۔ وہ اٹھائے گئے اقدامات کی بھرپور حمایت کریں گے۔


ڈی ایس پی تونسہ سے ملاقات کرنے والے لیگی رہنماؤں میں سردار عبدالحفیظ خان میرانی، سردار الطاف خان کھتران، سردار نانا محمد عارف خان ملکانی، حاجی عبداللطیف خان قیصرانی، سردار اقبال خان ملکانی، سردار خاور نوشاب خان قیصرانی، سردار ندیم خان بزدار، سردار اسلم خان بزدار، ملیک الرحمٰن اعوان اور دیگر شامل تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے