ملک مظہر پہوڑ کا سند ھ میں کھڑاک، جی ڈی اے کے اہم رہنما پی پی پی میں شامل
مظفر گڑھ، خیرپور میرس ( نمائنگان اردو
ورلڈ) جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مظفرگڑھ
ملک مظہر پہوڑ ایڈووکیٹ ایم این اے محترمہ نفیسہ شاہ کی دعوت پر خیر پور میرس سندھ
پہنچ گئے۔ خیر پور میرس کی پہوڑ برادری نے ملک مظہر پہوڑ کی کوششوں سے جی ڈی اے
چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مظفرگڑھ کے جنرل سیکرٹری ملک مظہر پہوڑ ایڈووکیٹ سابق
وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی دختر ایم این اے محترمہ نفیسہ شاہ کی دعوت پر
خیر پور میرس پہنچ گئے جہاں انہوں نے بلدیاتی انتخابات کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی
کی انتخابی مہم میں شرکت کی۔ ان کی کوششوں سے خیر پور میرس کی پہوڑ برادری نے
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی اور
پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ضلع کونسل علی شیر مکول اور امیدوار چیئرمین یوسی
عبدالخالق نوناری کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر منعقدہ
تقریب میں محترمہ نفیسہ شاہ اور ملک مظہر پہوڑ نے شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو کی
سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔
اس موقع پر ڈپٹی جنرل
سیکریٹری پی پی پی ضلع مظفرگڑھ ملک محمد رفیق ابڑیند اور رانا منیر احمد بھی ان کے
ہمراہ تھے


0 تبصرے