لمپی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، ویکسینیشن اور آگاہی مہم شروع کی جائے۔ عبدالغفار ملک
ریتڑہ( نمائندہ تعمیر نیوز) ریتڑہ کے نواحی علاقوں میں لمپی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا جس سے سینکڑوں پالتو جانور اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ محکمہ لائیو سٹاک کے حکام تیزی سے بڑھتی اس بیماری کو کنٹرول کرنے کیلئے آگے بڑھیں۔ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی رہنما عبدالغفار ملک نے تعمیر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ریتڑہ کے نواحی بیٹ کے علاقوں میں جانوروں کی ا سکن کی یہ بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے اور بڑی تعداد میں جانوروں کو متاثر کر رہی ہے۔ انہوں نے متاثرہ علاقوں کے ساتھ ساتھ ریتڑہ موضع ملکانی اور دیگر ملحقہ مواضعات میں بھی ویکسینیشن جلد از جلد شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عبدالغفار ملک نے کہا کہ ویکسین لگانے کے ساتھ ساتھ مویشی پال حضرات کو اگاہی مہم کے ذریعے اس وائرس سے بچاؤ کےلئے احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا جائے تاکہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس وبا سے بچا جا سکے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر لائیو
سٹاک نے ویکسنیشن کا عمل شروع نہ کیا اور جلد از جلد مکمل نہ کیا تو یہ بیماری
ریتڑہ میں بھی جانوروں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ جس سے جانوروں کی ایک بڑی
تعداد کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو جائے گا۔ چونکہ عید قرباں نزدیک ہے اور مویشی
پال حضرات نے خاص طور پر اس عید کیلئے جانوروں کو پالا ہوتا ہے انہیں اس سے بھاری
نقصان کا خدشہ ہے۔ بااختیار ادارے اس جانب فی الفور توجہ کریں اور مویشی پال حضرات
کو اس نقصان سے بچائیں۔


0 تبصرے