درد دور کرنے والی ایلوپیتھک ادویات کا بکثرت استعمال اور سیلف میڈیکیشن گردوں کو متاثر اور دل کے دورے کا سبب بنتی ہیں۔ حکیم ایم اقبال بلوچ

ملتان( تعمیر نیوز اسپیشل رپورٹر) گوشت کا بکثرت استعمال خون میں تیزابی مادوں کے بڑھنے کا سب سے بڑا سبب ہے جس سے انسانی صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ یورک ایسڈ بڑھنے سے جوڑوں اور ہڈیوں سوزش، ورم اور درد ہوتا ہے۔ جوڑوں اور ہڈیوں کے اس درد کو دور کرنے والی ایلوپیتھک ادویات کا بکثرت استعمال اور سیلف میڈیکیشن گردوں کو متاثر اور دل کے دورے کا سبب بنتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ملتان کے معروف معالج اور طبی اسکالر حکیم ایم اقبال بلوچ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ انسان کو اپنی صحت برقرار رکھنے کیلئے ہمیشہ سادا غذا اور سبز پتوں والی سبزیوں کا استعمال ضرور کرنا چاہیے۔جبکہ کیلا ، اسٹرابیری، کھیرا جو کا دلیہ، پودینہ ، سیب، بروکلی، سلاد اور فائبر والی غذائیں اور ورزش انسان کو ہمیشہ چست و توانا رکھتی ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے