دُعا زہرا کاظمی کے والد مہدی کاظمی نے قرآن سر پر رکھ کر کیا کہا؟

دُعا زہرا کاظمی کے والد  مہدی کاظمی نے قرآن سر پر رکھ کر کیا کہا؟

 

دُعا زہرا کاظمی کے والد  مہدی کاظمی نے قرآن سر پر رکھ کر کیا کہا؟

 

کراچی: کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی دُعا زہرا کاظمی  کے والد مہدی علی کاظمی نے قرآن پاک سر پر رکھ کر کہا کہ اُنہوں نے کبھی اپنی بیٹی کو اُس کے کزن زین کے ساتھ شادی کے لیے کبھی مجبور نہیں کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے بھی بات کی اور اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا جواب ثبوت کے ساتھ دینے کی کوشش کی۔

 

سوشل میڈیا پر دُعا زہرا کے والد مہدی علی کاظمی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ سر پر قرآن کریم رکھے اپنی بیٹی دعا کاظمی کی اُس کے کزن کے ساتھ شادی کے حوالے اور دیگر الزامات  پر بات کر رہے ہیں۔

مہدی کاظمی نے یہ بھی کہا کہ ’دُعا نے کبھی گھر میں کسی ظہیر کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی تھی‘۔

 

مہدی کاظمی نے کہا کہ ’میں ابھی بھی اپنی بیٹی اور زین کی شادی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، اگر میں جھوٹ بول رہا ہوں تو اللّہ کا قہر مجھ پر ابھی نازل ہوجائے اور میرے اس کرسی سے اٹھنے کی نوبت ہی نہ آئے‘۔

 

دُعا کے والد نے یہ بھی کہا کہ ’میں نے کبھی اپنی بیٹی پر ہاتھ نہیں اُٹھایا، ہاں کبھی ڈانٹ دیتا تھا جیسے والدین بچوں کو ڈانتے ہیں لیکن کبھی کوئی ظلم نہیں کیا‘۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’وہ اب بھی دُعا اور ظہیر کی شادی کو پسند کی شادی نہیں مانتے، اس کے پیچھے کوئی اور وجہ ہے کیونکہ دُعا نے کبھی گھر میں ایسی کوئی بات نہیں کی تھی‘۔

 

خیال رہے کہ دُعا نے اپنے انٹرویو میں والد پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ پلاٹ کے لالچ میں دُعا کی شادی اُس کے تایا کے بیٹے زین سے کروانا چاہتے تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے