مویشی پال حضرات متوجہ ہوں، لمپی اسکن وائرس سے بچاؤ کی تدابیر

مویشی پال حضرات متوجہ ہوں، لمپی اسکن وائرس سے بچاؤ کی تدابیر

 

مویشی پال حضرات متوجہ ہوں، لمپی اسکن وائرس سے بچاؤ کی تدابیر

 

حالیہ دنوں میں لمپی اسکن وائرس کی دوسری لہر کے ساتھ ساتھ گوٹ پوکساور ڈیر پوکس کی بیماری بھی شروع ہو چکی ہے اور لمپی اسکن ڈیزیز کی دودری لہر پہلی لہر سے زیادہ خطرناک ہے جس سے زیادہ تر وہ جانور بھی متاثر ہو رہے ہیں جنہیں پہلی لہر میں مکمل آرام آ چکا ہے۔

 

. فارمر حضرات سے گذارش ہے کہ کسی بھی جانور میں تھوڑی سی نشانی بھی نظر آئے تو اسے سنجیدگی سے  لیں اور اپنے جانوروں کے معالج سے فوری رابطہ کریں کیونکہ بعض اوقات بظاہر بیرونی طور پر جانور بالکل ہشاش بشاش نظر آ رہا ہوتا ہے لیکن اچانک اس کی ٹانگوں پر یا جھالر پر سوجن آ جاتی ہے۔ اس جانور کے اندرونی اعضاء  بھی  متاثر ہو جاتے ہیں اور ان جانوروں کا بچنا کافی مشکل ہو جاتا ہے۔

 

سب سے پہلی فرصت میں اپنے جانوروں کی رہائش کی جگہ کی صفائی کروا کر چونے کا اسپرے کروائیں اور چیچڑ یا مکھی اور کیلئے بھی اسپرے کروائیں چیچڑ, مچھر اور مکھی اس بیماری کو پھیلانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں چیچڑ مکھی یا مچھروں کو تلف کرنے کیلئے زرعی ادویات والی اسپرے ہرگز استعمال نہ کریں بلکہ جانوروں کی ادویات والے اسٹورز سے ہی دوا خرید کر استعمال کریں اور اسٹور سے دوا خریدتے وقت بھی اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ دوا زائد المعیاد نہ ہو اور محفوظ پیکنگ میں ہو کھلی دوا ہرگز نہ خریدیں

 

 کچھ فارمرز زرعی ادویات کی اسپرے کر کے شدید مالی نقصان اٹھا چکے ہیں.

 

اگر ممکن ہو تو بیماری سے متاثرہ جانور کی جگہ تبدیل کروا دیں.۔

 

لمپی اسکن, گوٹ پوکس اور ڈیر پوکس کی علامات تقریبا ملتی جلتی ہیں.       

 

بکریوں اور ہرنوں میں بھی گوٹ پوکس اور ڈیر پوکس شروع ہو چکی ہے اس لیے پہلی فرصت میں اپنے جانوروں کی جگہ ہر صورت صاف اور خشک رکھیں. یاد رکھیں فارمر کا نقصان پورے ملک کا نقصان ہے کیونکہ حلال جانور ہماری خوراک پوری کرنے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہیں.

 

ہمارا ایمان ہے کہ بیماری اور تندرستی اللہ رب العزت کی طرف سے ہی ہے ہم صرف وہ کر سکتے ہیں جو ہمارے پاس دستیاب وسائل ہوتے ہیں اللہ پاک سے دعا کریں کہ اللہ رب العزت ان موذی بیماریوں اور پانی کی کمی جیسے مسائل سے ہمیں نجات عطاء فرمائے۔آمین


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے