روڈ بلاک ہے، سفر نہ کریں، مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے

روڈ بلاک ہے، سفر نہ کریں، مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے

 

روڈ بلاک ہے، سفر نہ کریں، مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے

 

سکردو:   حالیہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے جگلوٹ سکردو روڈ چماچو، تورمک اور ڈمبوداس کے مقامات پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگیا ہے۔


چیف سیکرٹری جی بی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی۔جی جی بی ڈی ایم اے اور چیئرمین ڈی ڈی ایم اے/ڈی سی اسکردو کو جلد از جلد روڈ بحال کرنے کی ہدایت کی ہیں۔ FWO کو روڈ کلیئرنس کا کام شروع کرنے کے لیے متحرک کیا گیا اور اسسٹنٹ کمشنر روندو کو پھنسے ہوئے مسافروں کی مدد اور سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور مسافروں کے لیے ایڈوائزری بھی جاری کی کہ وہ روڈ کے مکمل کھلنے تک سفر نہ کریں۔


ایف ڈبلیو او نے کہا کہ بھاری پتھروں اور بڑی سلائیڈوں کی وجہ سے سڑک کی بحالی میں کم از کم ایک یا دو دن لگیں گے۔ جسکو مدنظر رکھتے ہوئے اے سی روندو نے دستیاب تمام سرکاری سہولیات کو عوام / سیاحوں کے لیے کھول دیا جس میں اے سی ہاؤس، پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس شامل ہیں اور مقامی کمیونٹیز کی مشاورت سے کھانا بھی فراہم کیا گیا۔


مسافروں/سیاحوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سڑک کا کام مکمل ہونے تک جگلوٹ سکردو روڈ پر سفر نہ کریں۔

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے