حکومت کا ضلع ڈیرہ غازیخان کی عوام کیلئے ایک اور تحفہ

حکومت کا ضلع ڈیرہ غازیخان کی عوام کیلئے ایک اور تحفہ

 

حکومت کا ضلع ڈیرہ غازیخان کی عوام کیلئے ایک اور تحفہ

 

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی حکومت نے ضلع ڈیرہ غازیخان کے عوام کیلئے بہت اہم منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ۔ منصوبے کے آغاز کیلئے بجٹ میں فنڈز مختص کر دیئے۔


تفصیلات کے مطابق حکومت نے انڈس ہائی وے کو ڈیرہ غازیخان سے ڈیرہ اسماعیل خان تک دو رویہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلہ میں موجودہ وفاقی بجٹ میں فنڈز بھی مختص کر دیئے گئے ہیں۔


اہل علاقہ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سردار میر بادشاہ قیصرانی، سردار اویس احمد خان لغاری ، وزیرمواصلات مولانا اسد محمود اور وزراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ لیہ ریتڑہ پل کے بعد یہ منصوبہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا ضلع ڈیرہ غازیخان کی عوام کیلئے ایک تحفہ ہے۔ جس کیلئے ہم مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کے رہنماؤں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے