بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے خلاف کارووائی، تین مرد اور ایک خاتون گرفتار
مظفرگڑھ : تھانہ صدر علی پور پولیس کی بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے خلاف
بڑی کارروائی۔بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر علی پور پولیس کی بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے خلاف
بڑی کارروائی۔بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ تھانہ
صدرعلی پور پولیس نے کاروائی کرتے
ہوئےمخبر کی اطلاع پر تین مرد اور ایک عورت کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان سے 9 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔
ملزمان کوئٹہ سے چرس لے کر علی پور میں سپلائی
کرتے تھے۔
ملزمان نے پولیس سے بچنے کے لیے ایک خاتون نیشا ملک کو بھی گروہ میں شامل کیا ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات
درج کر لئے گئے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔


0 تبصرے