کچھ لوگ میرے حوالے سے جھوٹ پہ مبنی خبریں پھیلا کر عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان

کچھ لوگ میرے حوالے سے جھوٹ پہ مبنی خبریں پھیلا کر عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان

 

کچھ لوگ میرے حوالے سے جھوٹ پہ مبنی خبریں پھیلا کر عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان

 


ڈیرہ اسماعیل خان: کچھ لوگ میرے حوالے سے جھوٹ پہ مبنی خبریں پھیلا کر عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔  ماضی میں ہمارے ساتھ کئے گئے معاہدہ سے روگردانی کی گئی ۔  ہم نے ملکی سلامتی اور نظام کی بقا کی خاطر بدعہدی کو برداشت کیا۔ سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی ڈیرہ اسماعیل خان میں صحافیوں سے گفتگو

 

انہوں نے کہا کہ  کچھ لوگ میرے حوالے سے جھوٹ پہ مبنی خبریں پھیلا کر عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔ ماضی میں ہمارے ساتھ کئے گئے معاہدہ سے روگردانی کی گئی ۔

ہم نے ملکی سلامتی اور نظام کی بقا کی خاطر بدعہدی کو برداشت کیا۔ اس بابت قرآن پاک پرہاتھ رکھنےکی باتیں سراسر من گھڑت ہیں۔

 

 مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ  ہم فوج کو اپنی ذمہ داریوں تک محدود رکھنا اور مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔  اس وقت ملک میں جو ریٹائرڈ فوجی آفیسرز، ریٹائرڈ بیوروکریٹ ریٹائرڈ ججز اور ان کےخاندان کےافراد عمران نیازی کی اقتدارسے رخصتی پہ جس طرح آنسو بہا رہے ہیں۔  اس سے واضح ہوتا ہےکہ ہم نے عالمی قوتوں کے بنے ہوئے سازشی نیٹ ورک کو توڑ دیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ  جو عمران نیازی کے ذریعے ہماری مملکت کو معاشی تباہی اور سیاسی انتشار کی طرف دھکیلنا چاہتے تھے۔  ہم نےعمران خان کو ہٹانےکے علاوہ معیشت کو ٹھیک کرنے کاچیلنج بھی قبول کیا۔

 

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہمیں امید ہےکہ چھ ماہ کے اندر ملکی معیشت کو سنبھال لیں گے۔  پی ٹی آئی کی باقیات کی طرف سےرکاوٹوں کےباوجود سیاسی نظام کو ریگولیٹ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے