کوسٹر کھائی میں گرنے سے 2 مسافر جاں بحق ، 9 زخمی
کوہستان: اپر کوہستان زیدکھاڑ نالے کے قریب
کوسٹر گہری کھائی میں جاگرا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں خاتون سمیت دو افراد جان بحق، جبکہ
بچوں سمیت نو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی رضاکار پولیس اور
ریسکیو جوان جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔
زخمیوں
کو گہری کھائی سے نکال کر آر ایچ سی داسو روانہ کردیا گیا ہے۔
زخمیوں
کے لئے ایمبولینس نہ ہونے کے باعث مقامی لوگوں نے احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بار بار حادثات ہو رہے ہیں
اسپتالوں میں سہولیات نہیں اور نہ ایمبولینس کا انتظام ہے۔
پولیس ذرائع نے اردو ورلڈکو بتایا کہ 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
مسافر کوسٹر گلگت سے راولپنڈی جارہی تھا۔


0 تبصرے