تونسہ سے ملتان جانے والی ویگن تیزرفتاری کے باعث نہر میں جا گری، 8 مسافر زخمی

تونسہ سے ملتان جانے والی ویگن تیزرفتاری کے باعث نہر میں جا گری، 8 مسافر زخمی

 

تونسہ سے ملتان جانے والی ویگن تیزرفتاری کے باعث نہر میں جا گری، 8 مسافر زخمی

 

کوٹ ادو: تونسہ شریف سے ملتان جانے والی مسافر ہائی ایس کو کراڑی والا بنگلا کے نزدیک حادثہ، ہائی ایس نہر میں گرنے سے 8 مسافر شدید زخمی، زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کر دیا گیا۔


تفصیل کے مطابق تونسہ شریف سے ملتان جانے والی ہائی ایس ویگن کراڑی والا بنگلا کے نزدیک تیزرفتاری کے باعث لوئر کوٹ سلطان نہر میں گر گئی۔ حادثے کے باعث 8 مسافر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کوٹ ادو اور سناواں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو اپریشن میں حصہ لیا اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو منتقل کر دیا ۔


زخمیوں میں اعجاز احمدولد احمد بخش سکنہ تونسہ، محمد طیب ولد حاجی عبدالرشید سکنہ تونسہ، غضنفر عباس ولد ظفر احمد سکنہ تونسہ، کالو خان ولد غلام حیدر سکنہ فقیروالی کو ٹ ادو، محمد رفیق ولد محمد شفیق سکنہ تونسہ ، محمد عادل ولد اشرف سکنہ ملتان، حیدرعلی ولد اشرف سکنہ تونسہ اور حلیمہ مائی زوجہ اشرف سکنہ تونسہ شامل ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے