پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا
پاکستان تحریک
انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق زمین پر قبضے کے کیس میں اینٹی کرپشن پنجاب
کی ٹیم نے شیریں مزاری کو گرفتار کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا
ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم انہیں گرفتار کرنے اسلام آباد پہنچی تھی۔
اسلام آباد
پولیس نے بھی اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے شیری مزاری کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
شیریں مزاری پر دائر کیے گئے کیسز کی تفصیلات
شیریں مزاری
پر دائر کیے گئے کیسز کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔
شیریں مزاری
کے خلاف ڈپٹی کمشنر راجن پور کی درخواست پر مقدمہ درج ہوا ۔
ایف آئی آر
کے مطابق شیریں مزاری کے خلاف 11 مارچ 2022 کو شکایت نمبر 1272 درج کی گئی تھی۔
ایف آئی آر کے مطابق شیریں مزاری پر زمین پر ناجائز قبضے
کا الزام ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق اسٹنٹ کمشنر راجن پور کو معاملے کی
انکوائری کی ہدایت کی گئی، 8 اپریل کو اسسٹنت کمشنر نے اپنی رپورٹ تیار کی۔
متن میں کہا
گیا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے اپنے رولز مجریہ 2014 کے تحت کرمنل مقدمہ درج کیا۔
تمام پی ٹی
آئی کارکنان کو تھانہ کوہسار کے باہر پہنچنے کی ہدایت
پی ٹی آئی کے
رہنما افتخار درانی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیریں مزاری کو
کچھ دیر قبل ان کی رہائشگاہ کے باہر سے اٹھا لیا گیا ہے۔
انہوں نے تمام
کارکنان کو تھانہ کوہسار کے باہر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
شیریں مزاری کی گرفتاری پر ملک گیر احتجاج کا اعلان
تمام ورکر تھانہ کوہسار پہنچیں۔ شریں مزاری کو ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 21, 2022
سابق وفاقی
وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری پر پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔
پارٹی رہنما
اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرکے بتایا کہ شیریں مزاری کو غیر قانونی
طور پر حراست میں لینے پر پارٹی کے کارکنان پاکستان بھر میں آج شام احتجاج کریں گے۔
مختلف رہنماؤں کا اظہار مذمت
پی ٹی آئی چیئرمین
اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ ‘ہماری جماعت کی سینئر رہنما شیریں
مزاری کو اطلاعات کے مطابق ان کے گھر کے باہر سے فاشسٹ حکومت کی جانب سے گرفتار کیا
گیا’۔
Our senior party leader Shireen Mazari has reportedly been violently abducted from outside her house by this fascist regime.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 21, 2022
Shireen is strong and fearless, if the imported govt thinks it can coerce her by this fascism, they have miscalculated! 1/2#ReleaseDrMazari
انہوں نے کہا
کہ ‘شیریں مزاری مضبوط اور نڈر ہیں، اگر امپورٹڈ حکومت سمجھتی ہے کہ اگر وہ اس فاشزم
کے ذریعے ان پر ظلم کر سکتے ہیں تو انہیں نے غلط حساب لگایا ہے’۔
ان کا کہنا
تھا کہ ‘ہماری تحریک مکمل طور پر پرامن ہے لیکن یہ فاشسٹ امپورٹڈ حکومت ملک کو افراتفری
کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے’۔
عمران خان نے
کہا کہ ‘اگر معیشت کو تباہ کرنا کافی نہیں ہے تو اب وہ انتخابات سے بچنے کے لیے انارکی
پھیلانا چاہتے ہیں’۔
سابق وزیراعظم
نے اعلان کیا کہ ‘ہم آج احتجاج کریں گے اور کل کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد اپنے لانگ
مارچ کا اعلان کروں گا’۔
Dr. Shireen Mazari was arrested by female police officers as per the law on the request of the anti-corruption department. News of any mishandling is baseless.
— Islamabad Police (@ICT_Police) May 21, 2022


0 تبصرے