خیبرپختونخوا، 3 تحصیلوں میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ، ن لیگ کا پلڑا بھاری

خیبرپختونخوا، 3 تحصیلوں میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ، ن لیگ کا پلڑا بھاری

 

خیبرپختونخوا، 3 تحصیلوں میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ، ن لیگ کا پلڑا بھاری

 

خیبرپختونخوا کی تین تحصیلوں میں بلدیاتی انتخاب کی ہونے والی ری پولنگ کے بعد مسلم لیگ (ن) نے 2 اور جے یو آئی نے ایک نشست جیت لی۔

 

ضلع مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا، مسلم لیگ (ن) کے ابراہیم شاہ نے 52 ہزار 372 ووٹ حاصل کیے۔ جبکہ ان کے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار مشتاق خان نے 31 ہزار 438 ووٹ لیے اور یوں انہیں 21 ہزار ووٹوں سے شکست ملی۔

 

اسی طرح تحصیل بفہ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار شاہ خان 42 ہزار 330 ووٹ لے کر تحصیل چیئرمین منتخب ہوئے۔ مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالشکور نے 32 ہزار 68 ووٹ حاصل کیے اور 10ہزار ووٹوں سے شکست کھائی۔

 

جبکہ جنوبی وزیرستان میں بھی پی ٹی آئی کا امیدوار ہار گیا، یہاں پر جے یو آئی (ف) کے مولانا صالح سات ہزار 682 ووٹ لے کر تحصیل وانا کے چیئرمین منتخب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کا امیدوار دوسرے نمبر پر رہا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے