معاشرے کی بہتر
تشکیل اور اولاد کی اچھی تعلیم و تربیت کیلئے ہمیں بہبود آبادی کے اسلامی رہنما اصولوں
کو اپنانا چاہیے۔حکیم ایم اقبال بلوچ
ملتان: بحیثیت ذمہ دار شہری معاشرے کی بہتر تشکیل اور اولاد کی اچھی تعلیم و تربیت کیلئے ہمیں بہبود آبادی کے اسلامی رہنما اصولوں کو اپنانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ایسوسی ایشن فار ایسٹرن میڈیسن ملتان کے ڈویژنل سیکرٹری جنرل حکیم ایم اقبال بلوچ نے ایوان صنعت و تجارت ملتان کے آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سیمینار کا انتظام محکمہ بہبود آبادی نے کیا تھا۔
حکیم ایم اقبال بلوچ نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی ملک میں آبادی کے بڑھتے دباؤ پر قابو پانے کیلئے جہاں علماء اور دیگر مکتبہء فکر سے تعاون چاہتا ہے وہاں اس کو چاہیئے کہ طب یونانی کو بھی اپنے پروگرام میں شامل کر کے اطباء کی خدمات سے بھی فائدہ اٹھائے۔
اس موقع پر حکیم ایم اقبال بلوچ نے مطالبہ
کیا کہ جنرل ضیا کے دور اقتدار میں منظور کردہ حکیم پروجیکٹ کو دوبارہ بحال کیا جائے۔


0 تبصرے