سابق صدر زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی میاں شہباز شریف اور مریم نواز سے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات
لاہور:
سابق صدر آصف علی
زرداری کی پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور
قائد حزب اختلاف شہباز شریف سےماڈل ٹاؤن میں ملاقات ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول
بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ تھے۔
تفصیل کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ماڈل ٹاؤن
میں صدر مسلم لیگ ن اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔ پاکستان
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی سابق صدر زرداری کے ہمراہ تھے۔
صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز
شریف نے بھتیجی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف اور بیٹے حمزہ شہباز کے ہمراہ سابق صدر آصف علی زرداری
اور بلاول بھٹو کا استقبال کیا۔
مسلم لیگ ن کے سینئر
رہنما خواجہ سعد رفیق اور مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ تھے۔
تمام رہنماؤں نے کورونا
ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ کہنیاں اور مکے ملائے۔ شہباز
شریف اور زرداری نے کہنیاں جبکہ حمزہ شہباز اور بلاول بھٹو نے مکے ملائے۔
یاد رہے کہ سابق صدر آصف
علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری میاں شہباز شریف کی دعوت پر ان کی رہائش گاہ پہنچے
تھے۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی
اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ
حکومت کے خاتمے کیلئے عدم اعتماد ہمارے
پاس آپشن ہے، آصف علی زرداری اور بلاول
بھٹو سے اس پر تفصیل سے بات ہوئی ہے، ہم تمام آئینی، سیاسی اور قانونی آپشز پر
عمل درآمد کریں گے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ اس پر بات ہوئی ہے کہ
پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کے لانگ مارچوں
میں کس طرح ہم آہنگی ہو سکتی ہے۔ پیپلز پارٹی نے لچک دکھائی ہے، ہم ان کی تجاویز اپنی پارٹی اور پی ڈی ایم میں لے کر
جائیں گے۔
صدر مسلم
لیگ (ن) میاں شہباز شریف نے کہا کہ عدم اعتماد کے آپشن پر سنجیدگی سے گفتگو
کی گئی، اگلے چند دنوں میں پی ڈی
ایم کے اجلاس میں اس پر بات کریں گے، حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر میاں نواز
شریف اور پارٹی کی سینٹرل کمیٹی فیصلہ کرے گی۔
ایک سوال کے جواب میں صدرمسلم لیگ ن نے کہا کہ کیا ہم ساڑھے تین سال سے سگنلز پر چل
رہے ہیں، اگر ساری بات ابھی بتادوں تو کہانی ختم ہوجائے گی۔
قائد حزب اختلاف نےایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ٹوٹے ہوئے دل مل جاتے ہیں، آپ فکر نہ
کریں، میں بیچ میں کھڑا ہوں، دل جڑ گئے ہیں۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کا خیر
مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو ہٹانے کے لیے ہم ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماضی کے اختلافات کے باوجود ہم بڑا قدم اٹھانے
کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں۔

0 تبصرے