انڈر 19 ورلڈ کپ سے واپسی ، کوئٹہ ائرپورٹ پر حسیب اللہ خان کا شاندار استقبال

انڈر 19 ورلڈ کپ سے واپسی ، کوئٹہ ائرپورٹ پر حسیب اللہ خان کا شاندار استقبال

 

انڈر 19 ورلڈ کپ سے واپسی ، کوئٹہ ائرپورٹ پر حسیب اللہ خان کا شاندار استقبال

 

کوئٹہ:حسیب اللہ خان انڈر19 ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد کوئٹہ واپس پہنچ گئے۔ کوئٹہ پہنچنے پر وکٹ کیپر بیٹسمین کا شاندار استقبال کیا گیا۔

 

پاکستان انڈر 19 کھلاڑی حسیب اللہ ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد کوئٹہ واپس پہنچ گئے ہیں۔ جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

 

بلوچستان کے ضلع پشین  سے تعلق رکھنے والے انڈر 19  وکٹ کیپر بیٹسمین حسیب اللہ خان کا ائیرپورٹ پر محکمہ کھیل بلوچستان، حسیب اللہ کے اہل خانہ، دوست احباب اور چاہنے والوں نے کوئٹہ  ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

 

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس  دُرا بلوچ اور ان کی ٹیم نے فخرِ بلوچستان حسیب اللہ کو پھولوں کے ہار پہنائے۔

 

خواتین کرکٹرز بھی اپنے ہیرو کو خوش آمدید کہنے کوئٹہ ایئرپورٹ پر موجود تھیں۔

 

حسیب اللہ خان نے انڈر19 ورلڈ کپ میں پاکستان کےلئے شاندار کارکردگی دکھائی،  حسیب اللہ خان نے انڈر19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنائے اور شاندار وکٹ کیپنگ کا مظاہرہ کیا۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسیب اللہ خان  نے اپنی کامیابیوں کو سیکرٹری کھیل عمران گچکی اور عوام کے نام کیا اور کہا کہ اہل خانہ، دوستوں اور محکمہ کھیل کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے پُرتپاک استقبال کیا۔

 

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس درا بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حسیب اللہ ہمارا فخر ہے، ان شاء اللہ آگے بھی اپنے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے ۔ وزیراعلی، وزیر کھیل اور سیکرٹری کھیل بہت جلد حسیب اللہ کی شاندار کارکردگی پر تقریب منعقد کریں گے۔

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے