راولپنڈی کےتھیٹر میں تماشائی نے فائرنگ کر دی، اسٹیج ڈانسر جاں بحق

راولپنڈی کےتھیٹر میں تماشائی نے  فائرنگ کر دی، اسٹیج ڈانسر جاں بحق

 

راولپنڈی کےتھیٹر میں تماشائی نے  فائرنگ کر دی، اسٹیج ڈانسر جاں بحق

 

راولپنڈی: تھیٹر میں تماشائی نے فائرنگ کر دی، اسٹیج ڈانسر جاں بحق، ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

 

تفصیل کے مطابق  راولپنڈی کے تھیٹر میں ڈرامہ دیکھنے کیلئے آنے والے  تماشائی نے فائرنگ کر دی جس کے باعث اسٹیج ڈانسر نویدالحسن جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ تھیٹر میں فائرنگ کا واقعہ تھانہ کینٹ کے علاقے میں پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں اسٹیج ڈانسر نوید الحسن جاں بحق ہوگیا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ مقامی تھیٹر میں ڈرامہ دیکھنے کے لیے آئے ہوئے نشہ میں دھت شخص نے کی، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔

 

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ اسٹیج ڈانسر کے قتل میں ملوث ملزم افتخار شہزاد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واقعے میں ملوث دیگرملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے