
پیپلزپارٹی ساؤتھ پنجاب کا اجلاس 9 فروری کو ہوگا، بلاول بھٹو زرداری بھی شریک
ہوں گے۔ ملک مظہر پہوڑایڈووکیٹ
مظفر گڑھ: ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی مظفرگڑھ ملک مظہر پہوڑ ایڈووکیٹ نے
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پیپلز پارٹی ساؤتھ پنجاب کا نمائندہ اجلاس 9-فروری
بروز بدھ 11:30 بجے گیلانی ہاؤس میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت پیپلز پارٹی ساؤتھ
پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود کریں گے
جبکہ مہمانان خصوصی چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول
بھٹو زرداری اورسینیئر وائس چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی مخدوم سید یوسف رضا گیلانی ہونگے۔
اجلاس میں تمام ڈویژن کے صدر جنرل سیکرٹریز اور سیکرٹری اطلاعات شریک ہوں گے۔مزید
یہ کہ تمام اضلاع کے صدور، جنرل سیکرٹریز،
سیکرٹری اطلاعات اور تحصیل صدور، جنرل سیکرٹریز، سیکرٹری اطلاعات اور تمام الائیڈ ونگز کے صدور جنرل
سیکرٹریز اور سیکرٹری اطلاعات شرکت کرینگے۔
اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے ہدایات
جاری کی جائینگی اور لائحہ عمل مرتب کیا جائیگا۔
واضح رہے کہ کل مورخہ 8-فروری بروز منگل چئیر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو
زرداری کھر غربی کوٹ ادو جائینگے جہاں وہ سابق وزیر خارجہ و ممبر قومی اسمبلی محترمہ
حناربانی کھر اور ممبر قومی اسمبلی ملک غلام رضا ربانی کھر کے والد ملک نور ربانی کھر
کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کرینگے۔
0 تبصرے