بھارتی ڈرامے میں پاکستانی مقبول ڈرامے کا سین کاپی، مگر مزا نہیں آیا
پاکستانی
مقبول ڈرامے "میرے پاس تم ہو" کے ایک یادگار اور بہت زیادہ وائرل سین کی
بھارتی ڈرامے میں کاپی کی گئی ہے۔
سونی ٹی وی پر نشر کیے جانے والے ڈرامہ "کامنا" کی کہانی ناصرف ہمایوں سعید، عائزہ خان اور عدنان صدیقی کے ڈرامے "میرے پاس تم ہو" کی کہانی سے ملتی جلتی ہے بلکہ اس ڈرامے کا ایک سین بھی بالکل ایک جیسا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک کلپ میں بخوبی دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی ڈرامے میں پاکستانی ڈرامے "میرے پاس تم ہو" کے سب سے زیادہ زیر بحث آنے والے سین کو کاپی کیا گیا ہے جس میں ہمایوں سعید کا ایک مکالمہ عدنان صدیقی کے ساتھ ہے۔ "میرے پاس تم ہو" کا یہ سین کافی متنازعہ بھی کہا گیا تھا۔ مگر اس کے باوجود یہ سین کافی دیکھا بھی جاتا ہے۔
سوشل
میڈیا پر وائرل اس کِلپ پر ہمایوں سعید نے ردعمل میں روتے ہوئے چہرے کے کچھ ایموجیز
کمنٹ کیے ہیں۔
"میرے پاس تم ہو" شوہر اور بیوی کے درمیان بے وفائی، محبت اور دھوکہ دہی کے موضوع پر مبنی تھا، اس پراجیکٹ کا شمار پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ ہٹ سیریلز میں ہوتا ہے۔
اگر آپ دونوں کلپ دیکھنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں

0 تبصرے