پاک افغان سرحد پر پاکستان میں داخل ہونے والے افراد پر برفانی تودہ گر گیا، اب تک 19 نعشیں نکال لی گئی ہیں

پاک افغان سرحد پر  پاکستان میں داخل ہونے والے افراد پر  برفانی تودہ گر گیا، اب تک 19 نعشیں نکال لی گئی ہیں

 

پاک افغان سرحد پر  پاکستان میں داخل ہونے والے افراد پر  برفانی تودہ گر گیا، اب تک 19 نعشیں نکال لی گئی ہیں

 

پاک افغان سرحد پر افغانستان  کے پہاڑی علاقوں سے پاکستان میں داخل ہونے والے افراد پر برفانی تودہ گر گیا جس  کے نتیجے میں 19 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔


رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ طویل پہاڑی گزر گاہ کے علاقے میں پیش آیا  جہاں سے افغانستان سے بڑی تعداد میں لوگ روزگار اور اشیائے ضروریہ کی تجارت کے لیے روزانہ غیرقانونی طور پر سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل ہوتے ہیں اور واپس بھی جاتے ہیں۔


افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ کے انفارمیشن کے سربراہ کے نجیب اللہ حسن ابدال نے میڈیا کو بتایا  کہ ریسکیو کے عملے نے جائے حادثہ پر تلاش کا کام جاری رکھا ہوا ہے۔

 

نجیب اللہ حسن ابدال  نے بتایا کہ اب تک 19 افراد کی نعشیں برفانی تودے سے نکالی جا چکی ہیں اور یہ تعداد مزید بڑھ بھی سکتی ہے۔

 

پاک افغان سرحد سے غیر قانونی آمد و رفت دہائیوں سے جاری ہے  اور اس میں گزشتہ برس اگست میں افغانستان میں طالبان کی واپسی کے بعد مزید اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ ملک میں غیر یقینی کی صورتحال کے باعث  معاشی بحران نے مزید بڑھ گیا ہے جس کے باعث بےروزگاری میں اضافہ ہو گیا ہے۔

 

جبکہ پاکستان کی جانب سے 2 ہزار 670 کلومیٹر طویل سرحد ڈیورنڈ لائن پر باڑ لگائی  جا رہی ہے، جس کا تعین ابتدائی طور پر برطانوی نوآبادیاتی انتظامیہ نے کیا تھا۔

 

رپورٹس کے مطابق صدیوں سے تاجر اور اسمگلرز ٹیکسوں کی ادائیگی اور قانونی موشگافیوں  سے بچنے کے لیے دور دراز اور پرخطر پہاڑی گزرگاہوں کا استعمال کر رہے ہیں۔ یہ عمل سال کے بارہ ماہ جاری رہتا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے