نوشکی میں فورسز کی کارروائی میں مزید 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا
ہے کہ بلوچستان کے علاقے نوشکی میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے میں 4 اہلکار
شہید ہوئے ہیں جبکہ 9 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
اسی طرح پنجگور میں ہوئے حملے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ یوں ہلاک دہشتگردوں
کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پنجگور اور نوشکی
میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کی کوششیں ناکام بنا دی گئی ہیں، پنجگور میں
4 سے 5 لوگ اب بھی سیکیورٹی اہلکاروں کے نرغے میں ہیں۔
مشیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے کوئٹہ میں میڈیا کے نمائندوں سے اپنی گفتگو
میں کہا ہے کہ 4 سے 5 دہشت گرد لڑائی کے دوران بازار میں گئے اور زندہ ہیں، علاقے میں
بازار بند ہے، جب تک دہشت گرد مارے نہیں جاتے بازار بند رہے گا۔
ضیاء لانگو نے
مزید کہا کہ نوشکی میں ایف سی کیمپ پر حملہ کیا گیا، جس میں 12 جوان زخمی ہیں، گزشتہ
رات کو بھی دہشت گردوں نے کارروائی کی۔
مشیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ نوشکی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل ہوگیا
ہے، نوشکی میں ا یک سویلین کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔
ضیاء لانگو کے مطابق پنجگور میں 7 اہلکار
شہید اور 12 زخمی ہوئے، پنجگور میں دہشت گردوں کےخلاف آپریشن جاری ہے، 4 سے 5 دہشت
گرد فرار ہوئے، جن کی تلاش جاری ہے۔
مشیر داخلہ ضیاء لانگو نے کہا کہ اس ماہ ہمیں دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے تھریٹس
تھیں، دہشت گرد تنظیموں کو افغانستان سے سپورٹ مل رہی ہے۔
ضیاء لانگو نے کہا کہ حملہ آور کون تھے؟ کس تنظیم سے تعلق ہے؟ ابھی کچھ نہیں کہہ
سکتے، آج انٹیلی جنس اداروں کا اجلاس بلایا ہے، اس میں سب چیزیں سامنے آجائیں گی۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات
کے مطابق پنجگور اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والے دہشت گرد اور ان کے
ہینڈلرز بھارت اور افغانستان میں را بطے میں تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد حملے پسپا کرنے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس
آپریشن کیا، یہ سیکیورٹی کلیئرنس آپریشن مفرور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے تھا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ پنجگور میں اب تک 4 دہشت گرد مارے
جا چکے ہیں، دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پنجگور میں 4 سے 5 دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ
کر لیا گیا ہے۔یہ دہشتگرد بہت جلد اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پنجگور میں شدید فائرنگ
کے دوران پاک فوج کے 3 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا، جبکہ 4 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا کہ نوشکی میں مجموعی طور پر 9 دہشت گرد مارے گئے،
جہاں دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرتے ہوئے پاک فوج کے 4 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے 2 مقامات پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردوں نے بدھ کی شام
سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کی کوشش کی تھی۔
ان دونوں حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے 7 اہلکار شہید ہوئے جبکہ 13 دہشت گرد مارے
گئے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچاتے ہوئے دونوں حملوں کو کامیابی سے پسپا کر دیا ہے۔

0 تبصرے