نوشکی ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشتگردوں کا حملہ، اب تک ایک شہری کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول

نوشکی ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشتگردوں کا حملہ، اب تک ایک شہری کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول

 

نوشکی ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشتگردوں کا حملہ، اب تک ایک شہری کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول

 

نوشکی: ایف سی ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردوں کا حملہ ، مسلح افراد کی ایف سی ہیڈ کوارٹر میں  داخل ہونے کی کوشش،  فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ، زور دار دھماکہ بھی سنا گیا، فورسز نے علاقے کو گھیرلیا۔


نوشکی ایف سی ہیڈ کوارٹر سے تاحال فائرنگ اور دھماکوں کی مسلسل آوازیں آرہی ہیں، ایف سی ہیڈ کوارٹر میں دہشت گردوں کی داخل ہونے کی اطلاع ہے۔


 دھماکوں سے سول ہسپتال. ڈپٹی کمشنر آفس اسٹنٹ کمشنر آفس سمیت درجنوں دفاتر اور رہائشی مکانات سے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

 

اطلاعات کے مطابق ایف سی ہیڈ کوارٹر کے اندر سے مسلسل فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔  ایف سی اور دہشت گروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

تاہم ابھی تک ایف سی ہیڈکوارٹر کے اندر سے کسی  جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق اب تک دو درجن سے زائد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ ایف سی ہیڈ کوارٹر کے گیٹ پر زور دار دھماکے کے بعد ایف سی ہیڈ کوارٹر کی دیوار منہدم ہوچکی ہے۔

نوشکی شہر دھماکوں اور فائرنگ کی آوازوں سے گونج اٹھا۔

 

ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے کے دوران گولی لگنے سے ایک شہری کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ ایف سی ہیڈ کوارٹر کے قریب رہائش پذیر نوجوان منور ولد پرکاش گولی لگنے سے جاں بحق ہوا ہے۔ واقعے میں ہلاک ہونے والے نوجوان کا تعلق بالمیکی برادری سے بتایا جا رہا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے