وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار اور لیہ کے ارکان اسمبلی کی ملاقات

 

وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر  مخدوم  خسرو بختیار اور لیہ  کے ارکان  اسمبلی  کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر  مخدوم  خسرو بختیار اور لیہ  کے ارکان  اسمبلی  کی ملاقات

 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار او ر لیہ کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ملاقات میں عمومی سیاسی صورتحال اور جنوبی پنجاب کے ترقیاتی امو رپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

ملاقات کے شرکاء نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پنجاب کی 3تہائی اکثریت کے لئے صحت کارڈ کے اجراء پر مبارکباد پیش کی اور مسائل کے حل کیلئے ان کی محنت کو سراہا۔


اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ  پنجاب  سردار  عثمان  خان   بزدار نے  کہا کہ  جنوبی پنجاب کے عوام سے کئے گئے عہد نبھا رہے ہیں ۔ لیہ سمیت ڈیرہ غازی خان میں قومی صحت کارڈ سے مفت علاج کی سہولت دی جارہی ہے- جنوبی پنجاب کے لئے مختص 200ارب روپے کسی او رجگہ منتقل نہیں ہوسکتے- جنوبی پنجاب کے بجٹ سے جنوبی پنجاب ہی کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہوں گے- جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے سیکرٹریز کو ترقیاتی فنڈز سمیت دیگر مالیاتی امور میں بااختیار بنا دیا گیاہے۔ عوام کی سہولت کے لئے سیکرٹریز کو بجٹ کے استعمال کے لئے بااختیار کردیا گیاہے-

 

انہوں نے کہا کہ  ملتا ن میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے لیہ سمیت تمام علاقوں کے لوگ مستفید ہوں گے- جنوبی پنجاب کے زیر تکمیل جاری میگا پراجیکٹ بنیادوں پر شفافیت کے ساتھ مکمل کئے جائیں گے-ملتان میں نشتر ٹو ہسپتال جلد عوام کے لئے کھول دیاجائے گا،لیہ اور دیگر شہروں کے لوگ بھی مستفید ہوں گے-

 

سردار عثمان خان بزدار  نے کہا کہ لیہ میں 200بیڈ پر مشتمل ہسپتال بنائیں گے اور لیہ کی عوام کیلئے بہترین سہولیات ان کی دہلیز پر  فراہم کریں گے۔

 

وفاقی وزیر  مخدوم  خسرو  بختیار نے  اپنی  گفتگو میں  کہا  کہ  جنوبی پنجاب کی ترقی او رخوشحالی کے لئے یکساں ترقی کا ویژن قابل تحسین ہے-

 

ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے ذریعے پسماندہ علاقوں کی تقدیر بدل جائے گی-ایم این اے نیاز احمد جھکڑ

 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار عوام کی فلاح و بہبود اور خدمت کا حقیقی جذبہ رکھتے ہیں - ایم پی اے شہاب الدین

 

پنجاب میں حقیقی ترقی کا دور اب شروع ہوا-ایم پی اے لالہ محمد طاہر

 

ملاقات کرنے والو ں میں ایم این اے نیاز احمد جھکڑ،ایم پی اے شہاب الدین اور لالہ محمد طاہر شامل تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے