تحفظ آئین پاکستان کانفرنس، جے یو آئی کی جانب سے جلسے کی تیاریاں مکمل
لیہ: تحفظ آئین پاکستان کانفرنس، جمعیت علماء اسلام کی جانب سے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، میلاد گراؤنڈ میں 10 ہزار کرسیوں پر مشتمل پنڈال سجا دیا گیا
جے یو آئی کے
سربراہ مولانا فضل الرحمن آج میلاد گراؤنڈ میں تحفظ آئین
پاکستان کانفرنس کے سلسلہ میں جلسہ
عام سے خطاب کریں گے، پنڈال میں 30 فٹ چوڑا اور
50 فٹ لمبا سٹیج تیار کر لیا گیا
ہے ۔ مزید تیاریاں جاری ہیں۔
تحفظ آئین
پاکستان کانفرنس میں پنجاب بھر کی
اعلیٰ قیادت بھی شرکت کرے گی۔
ذرائع کے
مطابق جمعیت علماء
اسلام کے قائد مولانا
فضل الرحمان 3 بجے لیہ پہنچیں گے۔ وہ ساڑھے 3 بجے جلسے سے خطاب
کریں گے۔ ضلعی پولیس کی جانب سے جلسے
کی سکیورٹی کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔
جلسے میں جے
یو آئی
کے جنرل سیکر ٹری مولانا عبدالغفور
حیدری، صوبائی امور پنجاب مولانا اقبال رشید شرکت کریں گے۔
جلسے میں جنرل
سیکر ٹری پنجاب مولانا صفی اللہ اور صوبائی سالار مولانا حسن معاویہ بھی شریک ہوں گے۔

0 تبصرے