جیمز فالکنر نے پی ایس ایل چھوڑنے کا اعلان کر دیا، فالکنر گمراہ کن الزامات لگا رہے ہیں۔پی سی بی

جیمز فالکنر نے پی ایس ایل چھوڑنے کا اعلان کر دیا، فالکنر گمراہ کن الزامات لگا رہے ہیں۔پی سی بی

 

جیمز فالکنر نے پی ایس ایل چھوڑنے کا اعلان کر دیا، فالکنر گمراہ کن الزامات لگا رہے ہیں۔پی سی بی

 

پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلنے میں اسٹریلوی فاسٹ باؤلر جیمز فالکنر نے پاکستان سپر لیگ میں مزید کھیلنے سے انکار کر دیا ہے  اور پاکستان کرکٹ بورڈ پر الزام لگایا ہے کہ بورڈ نے معاہدے کے تحت ادائیگی نہیں کی جس کی وجہ سے پی ایس ایل میں نہیں کھیل سکتے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر اپنے پیغام انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ شائقین سے معذرت چاہتا ہوں لیکن بدقسمتی سے مجھے آخری دو میچز چھوڑنا ہوں گے کیونکہ پی سی بی میرے ساتھ کئے گئے معاہدے کے مطابق ادائیگیاں نہیں کر رہا۔میں یہاں رہا ہوں مگر پی سی بی مسلسل میرے ساتھ غلط بیانی کر رہا ہے۔

ان کے اس بیان کے ردعمل میں پی سی بی نے کہا ہے کہ تفصیلی بیان بعد میں جاری کیا جائے گا۔لیکن فوری ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹر میں اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ جیمز فالکنر نے گذشتہ روز میچ کھیلنے سے انکار کر کے معاہدے کی خلاف ورزی کی مہمان داری کا خیال کیا ورنہ ان کے خلاف کارروائی ہو سکتی تھی۔

پی سی بی کے مطابق انہیں 70 فیصد ادائیگی کر دی گئی ہے۔ مگر وہ اس ادائیگی سے مکر گئے ہیں۔ اور دوسرے بنک اکاؤنٹ میں ادئیگی چاہی جب انہیں پہلی ادائیگی واپس کرنے کیلئے کہا گیا تو جیمز فالکنر مکر گئے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر نے لاہور میں ہوٹل پراپرٹی کو بھی نقصان پہنچایا ۔ جیمز فالکنر کے چیک آؤٹ کے بعد پی سی بی کو اس کی ادائیگی کرنا پڑی۔ جیمز فالکنر نے امیگریشن حکام کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے