اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں دو گرپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
اسلام آباد: بھارہ کہو میں 2 گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں دو گروپوں کے درمیان تصادم
کے باعث فائرنگ ہوئی ہے جس کی وجہ سے4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جاں بحق افراد کی لاشیں
پولی کلینک اسپتال منتقل کردی گئی ہیں اور اسپتال کی ایمرجنسی کو عام لوگوں کے داخلہ
کیلئے بندکر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دوگروپوں کےدرمیان سابقہ
دشمنی کی بنا پرپیش آیا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے ہیں۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہےکہ ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ چھاپے مارے
جا رہے ہیں۔
اسلام پولیس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ
"تھانہ بھارہ کہو کے علاقہ میں فائرنگ کے واقعہ پر آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کا نوٹس۔ DIG آپریشنز، SSP آپریشنز اور SP سٹی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سابقہ دشمنی کی بناء پرپیش آیا ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔"
تھانہ بھارہ کہو کے علاقہ میں فائرنگ کے واقعہ پر آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کا نوٹس۔ DIG آپریشنز، SSP آپریشنز اور SP سٹی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سابقہ دشمنی کی بناء پرپیش آیا ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) February 3, 2022

0 تبصرے