اسلام آبادکے علاقے بھارہ کہو میں تیز رفتار گاڑی کو حادثہ، مری جانے والے 4 دوست جاں بحق

اسلام آبادکے علاقے بھارہ کہو میں تیز رفتار گاڑی کو حادثہ، مری جانے والے 4 دوست جاں بحق

اسلام آبادکے علاقے بھارہ کہو میں تیز رفتار گاڑی کو حادثہ، مری جانے والے 4 دوست جاں بحق

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے متصل علاقے بھارہ کہو میں مری روڈ پر حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ذرائع نے اردوورلڈڈاٹ سائٹ کو بتایا ہے کہ مری جانے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث بھیرہ پل کے قریب روڈکنارے نصب پیٹرول پمپ کے بورڈ سے ٹکرا گئی جس کے باعث 4 افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع نے بھی حادثے میں 4 افراد کے  جاں بحق اور 2 کے شدید زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

پولیس اور ریسکیو اداروں کے اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو حادثے کا شکار گاڑی سے نکالا اور قریبی اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں گاڑی میں سوار 4 دوست موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جن میں سے 3 کی شناخت ہو گئی ہے ۔ ان کے نام فرحان، فراز اور حمزہ بتائے گئے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے