سوشل میڈیا کی دوستی، دوست نے لاہور سے زہر بھیجا، خاتون نے کراچی میں کام دکھا دیا

سوشل میڈیا کی دوستی، دوست نے لاہور سے زہر بھیجا، خاتون نے کراچی میں کام دکھا دیا

 

سوشل میڈیا کی دوستی، دوست نے لاہور سے زہر بھیجا، خاتون نے کراچی میں کام دکھا دیا

 

کراچی:  سوشل  میڈیا  پلیٹ فارم  انسٹا گرام کی دوستی  نے ایک شوہر بے چارے کی جان لے لی۔ آشنا  نے  لاہور  سے  زہر  بھیجا   اور   کراچی  میں  خاتون  نے  شوہر  کو قتل کر دیا۔ 

گلشن اقبال میں آشنا سے مل کر اپنے شوہر کو جوس میں زہر ملا کر قتل کرنے والی ملزمہ کو انویسٹی گیشن ایسٹ پولیس نے آشنا سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

 

سینئر سپریٹنڈنٹ ایسٹ انویسٹی گیشن الطاف حسین نے میڈیا کو بتایا کہ   گزشتہ سال 29 جون کو گلشن اقبال تھانے میں رضوان نامی شہری نے مقدمہ نمبر 828/2021 زیر دفعہ 302/337J درج کرایا تھا۔

 

مدعی مقدمہ رضوان کے مطابق 27 جون کو ان کے بیٹے یوشعا اپنی اہلیہ ارینا جنت کے ہمراہ گلشن اقبال کے ایک   جوس سینٹر میں جوس پینے کے لیے گئے تھے۔  جوس پینے کے بعد یوشعا کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور  جان   کی بازی  ہار   گئے ، ایف آئی آر میں مدعی نے اپنے بیٹے کو زہر دے کر قتل کرنے کا شبہ ظاہر کیا تھا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ کے مطابق انہوں نے تفتیش انسپکٹر حاجی امتیاز کے سپرد کی۔


الطاف حسین کے مطابق دوران تفتیش اس کیس کے سلسلے میں کچھ  سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے، حالات و واقعات کے مطابق متوفی یوشعا کی بیوی ارین جنت کی لاہور کے رہائشی سلمان سے عرصہ ڈیڑھ سال پہلے انسٹاگرام پر دوستی ہوئی تھی جو آہستہ آہستہ عشق میں بدل گئی، دونوں نے ایک دوسرے سے  شادی  کرنے   کے لئے یوشعا کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا تھا۔


پولیس تفتیش کے لیے منصوبہ پر عمل درآمد کےلئے ملزم نے لاہور سے بذریعہ کوریئر سروس چاکلیٹ اور ایک عدد لیڈیز سینڈل ملزمہ کو کراچی بھجوایا۔ جس میں ملزم نے محبوبہ کو گفٹ کیے گئے سینڈل کی ہیل کے اندر فاسفائن (Phosphine) نامی زہر چھپا کر بھیجا۔

 

ملزمہ کے بیان کے مطابق وقوعہ کے روز متوفی یوشعا کی بیوی چالاکی سے اپنے شوہر کو فریش جوس پلانے گلشن اقبال میں واقع گرینو جوس سینٹر لے گئی اور دھوکے سے اس کے جوس میں آشنا کا بھیجا گیا زہر ملا دیا، جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

 

ایس ایس پی الطاف حسین کے مطابق تفتیش کے دوران تمام شواہد جمع کیے گئے، جن کی بنیاد پر انسپکٹر حاجی امتیاز اور ان کی ٹیم نے ملزم سلمان اور متوفی کی بیوی ارینا جنت کو گرفتار کرلیا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے