یونانی ادویات سے ہر مرض کا علاج بغیر کسی ضمنی اثرات کے کامیابی سے کیا جاتا ہے۔ حکیم ایم اقبال بلوچ
ملتان: عالمی یوم طب یونانی آج دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے۔ ملتان میں بھی پاکستان طبی الائنس اور پاکستان ایسوسی ایشن فار ایسٹرن میڈیسن کے زیر اہتمام شاندار طریقے سے منایا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں پاکستان طبی الائنس (پی ٹی اے) کے رہنما حکیم ایم اقبال بلوچ کی قیادت میں نواں شہر سے پریس کلب تک واک کا اہتمام کیا گیاہے۔ جس میں اطباء کی کثیر تعداد نے شرکت کرے گی۔
اس دن کی مناسبت سے حکیم ایم اقبال بلوچ نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں 80 ٪ عوام اپنی صحت کے مسائل کے حل کیلئے یونانی ادویات سے استفادہ کرتی ہے۔ دنیا بھر میں یہ طریقہ ء علاج مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ جبکہ عالمی ادارہ ء صحت نے بھی صحت کے مسائل کے حل کیلئے مقامی طبیبوں کو فروغ دینے کی ہدایت کی ہے۔
حکیم
ایم اقبال بلوچ نے کہا کہ یونانی ادویات سے ہر مرض کا علاج بغیر کسی ضمنی اثرات کے
کامیابی سے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے طب یونانی کی مکمل سرپرستی کی اپیل کی ہے۔

0 تبصرے