سرکاری ملازمین کو پنشن سے محروم کرنے کی تیاری کر لی گئی
سرکاری ملازمین کو پنشن سے محروم کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ پاکستان کے
شمال مغربی سرحدی صوبے خیبر پختونخواہ کی حکومت نے سرکاری ملازمین کو پنشن سے
محروم کرنے تیاری مکمل کر لی ہے۔
خیبر پختونخواہ میں نئے بھرتی ہونے والےملازمین کیلئے ریٹائرمنٹ کا پلان طے کر
لیا گیا ہے۔ جو نئے ملازمین بھرتی ہوں گے ان کی ماہانہ پنشن ختم کرنے کا پلان
کابینہ نے منظور کر لیا گیا ہے اور سول سرونٹ ایکٹ میں ترمیم کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے ایم پی اے مسلح افراد کے ہمراہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال جا پہنچے ، ڈاکٹرز اور سٹاف کو دھکے اور دھمکیاں
اس ترمیم کے بعد تمام نئے ملازمین کی تنخواہ سے کٹوتی کر کے ایک فنڈ بنایا
جائے گا اور یہ فنڈ ملازم کی ریٹائرمنٹ پر اسے یکمشت ادا کر دیا جائے گا۔ جبکہ
ماہانہ پنشن ادا نہیں کی جائے گی۔ یہ ترمیم کے پی کے کابینہ سے منظور کرا لی گئی ہے
اب اسے اسمبلی میں پیش کر کے حتمی منظوری لی جائے گی۔ جس کے بعد نئے بھرتی ہونے والے ملازمین ماہانہ
پنشن سے محروم ہو جائیں گے۔


0 تبصرے