بلوچستان کے علاے کوہلو میں سیکیورٹی اہلکاروںاور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، کیپٹن شہید
بلوچستان کے علاقے کوہلو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کےساتھ
فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے کیپٹن حیدر عباس شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘سیکیورٹی
فورسز نے 20 فروری 2022 کو بلوچستان کے ضلع کوہلو کے قریب ٹھکانوں میں دہشت گردوں کی
موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر علاقے میں کارروائی کی’۔
بیان میں کہا گیا کہ ‘جیسے سپاہیوں نے علاقے میں کارروائی شروع کی، دہشت گرد ٹھکانے
سے فرار ہوئے اور اس دوران بلاتفریق فائرنگ کی’۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ‘شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کیپٹن حیدر عباس دہشت
گردوں کی فائر سے شہید ہوگئے’۔
مزید بتایا گیا کہ ‘مجرمان سے علاقہ خالی کرانے کے لیے کارروائی جاری رہی جو زخمی
تھے لیکن قریبی پہاڑوں کی طرف جا کر بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے’۔
بیان میں کہا گیا کہ ‘دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا کی کارروائیاں
جاری رہیں گی اور انہیں بلوچستان میں سخت محنت کے بعد حاصل کیا گیا امن سبوتاژ کرنے
کی اجازت نہیں دی جائے گی’۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ‘شہید کیپٹن حیدر عباس کی نماز جنازہ کراچی میں ادا
کی گئی جہاں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے شرکت کی’۔
بیان میں کہا گیا کہ ‘حاضر سروس افسران، سپاہیوں، شہید کے رشتہ داروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نمازہ جنازہ میں شریک تھی اور شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا’۔

0 تبصرے