بلوچستان کوئلے کی کان میں دھماکہ، 4 کان کن جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگےی

بلوچستان کوئلے کی کان میں دھماکہ، 4 کان کن جاں بحق جبکہ  تین زخمی ہوگےی

 

بلوچستان کوئلے کی کان میں دھماکہ، 4 کان کن جاں بحق جبکہ  تین زخمی ہوگئے

 

کوئٹہ :کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 4 کان کن جاں بحق جبکہ  3 زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سورہ گھرگی میں کوئلے کی مقامی کان میں دھماکے میں 4 کان کن جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

 

اس حادثے میں 7 کان کن کوئلے کی کان میں پھنس گئے ہیں جنہیں کان سے نکالنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

 

 

کانوں اور معدنیات کے محکمے کے چیف انسپکٹر عبدالغنی خان نے میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  جمعہ کی شب کوئٹہ کے نواحی علاقے  سورہ گھرگی میں کوئلے کی کان میں زوردار دھماکا ہوا۔

 

عبدالغنی خان کے مطابق امدادی کارروائیاں گزشتہ رات ہی شروع کردی گئی تھیں، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 زخمیوں کو کوئٹہ سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے کان کنوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

 

 

عبد الغنی نے اپنی گفتگو میں مزید بتایا کہ دھماکے کی وجوہات کے بارے میں معلوم کیا جارہا ہے جبکہ کوئلے کی کان کو سیل کر دیا گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ رواں سال بلوچستان کی دو کوئلے کی کانوں میں حادثات پیش آئے۔ان حادثات  میں کانوں میں کام کرنے والے 8 مزدور جاں بحق ہوئے۔

 

پاکستان سینٹرل مائنز اینڈ لیبر فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل لالہ سلطان نے میڈیا نمائندگان  کو بتایا کہ گزشتہ سال بلوچستان میں کوئلے کی کانوں میں کام کرنے والے 100 سے زائد مزدور اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے