لاہور ائرپورٹ پر سان فرانسسکو جانے والے مسافر سے ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد

لاہور ائرپورٹ پر سان فرانسسکو جانے والے مسافر سے ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد

 

لاہور ائرپورٹ پر سان فرانسسکو جانے والے مسافر سے ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد

 

لاہور:  براستہ دبئی سان فرانسسکو  جانے والے مسافر سے ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد،  ایئرپورٹ سیکورٹی فورس نے مسافر کو آف لوڈ کر کے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا۔

 

تفصیل کے مطابق  لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (ASF) نے کارووائی کرکے بیرون ملک جانے والے مسافر سے لاکھوں روپے کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔

 

اے ایس ایف کے ذرائع  نے بتایا ہے کہ  عمران نامی مسافر نے 81 ہزار ڈالرز اور ساڑھے پانچ لاکھ روپے وہیل چیئر کی سیٹ اور ہینڈکیری بیگ میں چھپا رکھے تھے۔

 

 اے ایس ایف حکام نے مشین پر سامان کی تلاشی کے دوران نشاندہی ہونے پر ملزم عمران کو گرفتار کر لیا۔

 

ملزم عمران غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے براستہ دبئی سان فرانسسکو جا رہا  تھا جسے  ایئرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے آف لوڈ کرکے کسٹمز کے حوالے کردیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے