سرائیکی قوم کسی کی
غلام نہیں۔ ظہور دھریجہ، عوام تخت لاہور سے نجات چاہتے ہیں۔ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ
ملتان : پاکستان
سرائیکی پارٹی خواتین ونگ کی مجلس عاملہ کی ممبر محترمہ روبینہ بخاری کی رہائشگاہ
پر محفل میلاد شریف منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پاکستان سرائیکی پارٹی کے ڈپٹی
سیکرٹری جنرل ملک جاوید حسین چنڑ ایڈوکیٹ سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور احمد
دھریجہ سرائیکستان قومی اتحاد کے رہنما شریف خان لشاری تھے۔ محفل میلاد میں مولانا
محمد سجاد مہروی اشرفی نے سیرت النبی پر اپناخطاب کیا جب کہ سرائیکی شاعر عبدلستار
زہرجاویدشانی اور عبدلرشید بھٹہ صوفی محمد حسین ثوبیہ ملک رضوان قلندری نے نعتیہ
کلام پیش کیا ۔
محفل میلاد کے اختتام
کے بعد پاکستان سرائیکی پارٹی کی طرف سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں
سرائیکی قوم پرستوں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سرائیکی پارٹی کے
ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک جاوید حسین چنڑ ایڈوکیٹ نے کہا کہ قاسم بیلہ کے باشعور عوام
نے ثابت کیا ہے کہ سرائیکی خطہ کی عوام تخت لاہور سے نجات چاہتے ہیں کیونکہ ہمارے
اکابرین بیرسٹر تاج محمد خان لنگاہ نے نصف صدی سے پہلے سرائیکی قوم کیلئے آواز
اٹھائی تھی جو آج اسمبلیوں تک پہنچ چکی ہے۔
سرائیکی قوم پرست رہنما
ظہور احمد دھریجہ نے کہا کہ سرائیکی قوم کسی کی غلام نہیں، مخدوم اور وڈیروں سجادہ
نشینوں نے صرف اپنی تجوریاں بھری انہیں سرائیکی خطہ کے عوام سے کوئی غرض نہیں۔ سرائیکی
عوام آج اپنے حق کی آواز بلند کرکے اپنے حقوق کیلیے متحد ہو چکے ہیں ۔وسیب کا
ہرفرد جو بھی زبان بولتا ہے اس پر سرائیکی ماں دھرتی کا قرض ہے۔ رانا محمودالحسن
نے سینٹ میں سرائیکی صوبہ کی آواز بلند کرکے سرائیکی عوام کے دل جیت لیے ہیں۔
سرائیکستان قومی اتحاد کے
رہنما شریف خان لشاری نے کہا کہ سرائیکی عوام اپنی خود مختاری کی جنگ لڑی رہے ہیں۔
وڈیرے اور جاگیردار سرائیکی وسیب سے مخلص نہیں۔اس موقع پر سرائیکی شعراء کرام
عبدلستار زہر جاوید شانی ثوبیہ ملک نے سرائیکی ترانے پیش کیے ۔تقریب میں پاکستان
سرائیکی پارٹی کے درجنوں کارکنان نے شرکت کی۔

0 تبصرے