ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے
مطابق سلیکٹڈ حکومت 14 سال میں کرپٹ ترین حکومت ہے۔سابق وزیر اعلٰی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن
خان
گلگت
: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل
کی اس سال کی رپورٹ کے مطابق سلیکٹڈ حکومت 14 سال میں کرپٹ ترین حکومت ثابت ہو چکی
ہے۔
سابق وزیر اعلٰی گلگت
بلتستان حفیظ الرحمن خان
تحریک انصاف کی سلیکٹڈ
دور حکومت میں سب سے زیادہ ترقی کرپشن نے کی ہے
سلیکٹڈ دور حکومت میں
عالمی درجہِ بندی میں پاکستان کی گراوٹ اور تاریخ میں پہلی دفعہ ایک سال کے اندر
16 درجہِ بندی گرنے کا ریکارڈ بھی عمران نیازی کو حاصل ہوا
پاکستان عمران نیازی کے
قیادت میں کرپشن کا ورلڈکپ حاصل کرنے کا شرف حاصل کر چکا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی
انٹرنیشنل نے اس کرپٹ ٹولے کے احتساب کے ڈرامے کو بھی بے نقاب کیا۔
بدترین کرپٹ دور حکومت
ںکا خمیازہ عوام غربت، بے روزگاری اور بدترین مہنگائی کے شکل میں بھگت رہےہیں۔
گلگت بلتستان جیسے
چھوٹے صوبے میں بدترین کرپشن، بدانتظامی اور نا اہلی عروج پر ہے۔
سلیکٹڈ صوبائی حکومت
وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور کے منشی کے طور پہ کام کررہی ہے ان عناصر کو
پہلی اور آخری دفعہ حکومت ملی ہے اپنا مستقبل سنوارنے میں مصروف ہیں۔
عمران نیازی اور ان کے
ٹولے نے 04 سالوں میں علی بابا چالیس چوروں کو بھی مات دیدی ہے۔
حفیظ الرحمن نے مزید
کہا ہے کہ کرپشن، نا اہلی، بیڈگورنس اور بدترین مہنگائی کے بوجھ تلے یہ حکومت عوام
کے سامنے سر اٹھانے کے قابل نہیں رہی۔

0 تبصرے