نوجوت سنگھ سدھو نے پیسوں کی خاطر ماں کوکسمپرسی کی حالت میں چھوڑ دیا، بہن کا انکشاف

نوجوت سنگھ سدھو نے پیسوں کی خاطر ماں کوکسمپرسی کی حالت میں چھوڑ دیا، بہن کا انکشاف

 

نوجوت سنگھ سدھو نے پیسوں کی خاطر ماں کوکسمپرسی کی حالت میں چھوڑ دیا، بہن کا انکشاف

 

بھارتی پنجاب کے اپوزیشن رہنما اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی بہن سمن نے انکشاف کیا ہے کہ نوجوت سدھو ایک ظالم شخص ہے جس نے پیسوں کی خاطر ماں کو چھوڑ دیا۔

 

سمن تور کے 58 سالہ نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف یہ الزامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب کانگریسی رہنما پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں وزیر اعلیٰ کے امیدوار کے طور پر مہم چلا رہے ہیں۔

پنجاب کانگریس کے سربراہ نوجوت سنگھ سدھو کی بڑی بہن سمن تور نے ان پر الزام لگایا ہے کہ بھائی نے بڑھاپے میں پیسے کیلئے اپنی ماں کو چھوڑ دیا۔

 

 نوجوت سنگھ سدھو کی بڑی سمن تور امریکہ میں رہائش پذیر ہیں۔ انہوں  نے سدھو کو ایک ظالم شخص بھی قرار دیا ۔

 

امریکا سے بھارت پہنچنے والی سمن تور نے پنجاب سے اہم شہر چندی گڑھ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ نوجوت سنگھ سدھو نے انہیں 1986 میں والد کے انتقال کے بعد والدہ سمیت گھر سے نکال دیا تھا۔

 

سمن تور نے دعویٰ کیا کہ اُن کی والدہ کا 1989 میں ایک ریلوے اسٹیشن پر انتقال ہو گیا تھا۔

 

نوجوت سنگھ سدھو کی بہن سمن تور نے کہا کہ ’ہم نے بہت مشکل وقت دیکھا، میری والدہ چار ماہ تک اسپتال میں بھی رہیں۔

سمن تور  نے پریس کانفرنس میں  یہ بھی کہا کہ میں یہاں جو بھی بات کروں گی اس کے تمام تر ثبوت میرے پاس موجود ہیں۔

 

سمن تور نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو سے رابطہ کرنے کی کوششیں ناکام ہونے کے بعد مجھے پریس کانفرنس کرنی پڑی، نوجوت سنگھ سدھو نے مجھے اپنے فون پر بلاک کیا ہوا ہے، وہ ان سے ملنے گھر  گئی تو دروازہ نہیں کھولا گیا۔

 

انہوں نے کہا کہ میری عمر 70 سال ہے اور اپنے خاندان کی ایسی چیزوں کو سامنے لانا میرے لیے ایک تکلیف دہ امر ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے