سانحہ مری کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش، 15 افسران کو معطل کر کے
کارووائی کا حکم دے دیا گیا
لاہور: سانحہ مری کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل، تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان
بزدار کوپیش کردی گئی۔ وزیراعلی پنجاب نے کمشنر راولپنڈی، ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے
سمیت 15 اعلیٰ افسران کو معطل کر کے انضباطی کارووائی کا حکم دے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے انکوائری رپورٹ کے مطابق فیصلوں کے متعلق میڈیا کو آگاہ
کرتے ہوئے کہا کہ مری سانحہ کی انکوائری کمیٹی نے انتہائی محنت اور عرق ریزی کے
ساتھ یہ رپورٹ تیار کی ہے۔ میں نے سانحہ مری کے ذمہ داران کے خلاف کارووائی کرنے
وعدہ کیا تھا۔ میں نے آج وہ وعدہ پورا کر دیا ہے۔ میں خود بھی حالات کا جائزہ لینے کیلئے وہاں گیا
تھا۔میں نے انکوائری کمیٹی قائم کی تھی جس نے اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے ۔
انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن کو ہٹا کر اس کی
خدمات وفاق کو سپرد کرنے ساتھ اس کی معطلی کی سفارش کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی
کو عہدے سے ہٹا کر اس کی خدمات وفاقی حکومت کو دے دی گئی ہے اور انہیں معطل کرکے
انضباطی کارووائی کی سفارش کی گئی ہے۔
اسی طرح ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ، سی پی او راولپنڈی ، سی ٹی او راولپنڈی ، SE ہائی وے،
ایکسیئن ہائی وے راولپنڈی ، ایس پی ہائی وے راولپنڈی ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر، اسسٹنٹ
کمشنر مری، اے ایس پی مری، ایس ڈی اوہائی وےمشینری ، ڈی ایس پی ٹریفک ، ڈی ایف اومری، انچارج ریسکیو1122
مری سمیت 15 افسران کومعطل کرکے انضباطی کاروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔

0 تبصرے