ملتان :روسی خاتون محبت میں ناکامی پر ہوٹل کی بالائی منزل سے کود گئی

ملتان :روسی خاتون محبت میں ناکامی پر ہوٹل کی بالائی منزل سے کود گئی

 

ملتان :روسی خاتون محبت میں ناکامی پر ہوٹل کی بالائی منزل سے کود گئی

 

ملتان میں روسی خاتون محبوب کی تلاش میں ناکامی پر ہوٹل کی بالائی منزل سے کود گئی۔ جسے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اور صحت یاب ہونے پر روسی سفارت خانے اسلام آباد بھجوا دیا گیا۔


روسی خاتون جس کا نام کرسٹینا بتایا گیا ہے اپنے محبوب سانگلہ ہل کے رہائشی عبداللہ کی تلاش میں پاکستان آئی اور ملتان کے ایک ہوٹل میں رہائش پذیر تھی۔ عبداللہ کی تلاش اور محبت میں ناکامی پر کرسٹینا نے مقامی ہوٹل کی بالائی منزل سے کود کر خودکشی کرنے کی کوشش کی مگر وہ اس میں بھی ناکام ٹھہری۔ اسے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے اسے فٹ قرار دینے بعد روسی سفارت خانے اسلام آباد روانہ کر دیا گیا۔


ایس پی کینٹ کے مطابق خاتون کو معمولی خراشیں آئی ہیں تاہم وہ صحت مند ہیں اسے روس بھجوانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تب تک وہ روسی سفارت خانے میں ہی مقیم رہیں گی۔

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے