لاہور پریس کلب کے سارے راستے بند، ٹارگٹ کلنگ کا شکار صحافی کے جنازے میں شرکت سے روک دیا گیا

لاہور پریس کلب کے سارے راستے بند، ٹارگٹ کلنگ کا شکار صحافی کے جنازے میں شرکت سے روک دیا گیا

 

لاہور پریس کلب کے سارے راستے بند، ٹارگٹ کلنگ کا شکار صحافی کے جنازے میں شرکت سے روک دیا گیا

 

لاہور: گورنمنٹ آف پنجاب نے لاہور پریس کلب کے راستے بند کردیئے۔ گذشتہ روز قتل ہونے والے صحافی حسنین شاہ کے جنازے میں شرکت کرنے روک دیا گیا۔  لاہور معروف صحافی حمزہ اظہر سلام نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ لاہور پریس کلب کو جانے والے سارے راستے سیکورٹی اداروں نے بیریئر لگا کر بند کر دیئے ہیں اور  انہیں پریس کلب جا کر گذشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والے اپنے صحافی دوست کا جنازہ پڑھنے سے روکا جا رہا ہے حالانکہ روڈ مکمل طور پر صاف ہے اور دوسری طرف سے ٹریفک بھی رواں دواں ہے۔


انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا  کہ

 " @GovtofPunjabPK نے لاہور پریس کلب جانے والے تمام راستے بند کر دیے ہیں تاکہ صحافی #حسنین شاہ کی نماز جنازہ میں شرکت نہ کر سکیں جنہیں گزشتہ روز بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔ صحافیوں کو قتل کرنے کی اجازت ہے لیکن انہیں اپنے ساتھیوں کے جنازوں میں شرکت کی اجازت نہیں ہے۔ شرمندگی"



حمزہ اظہر سلام کے اس ٹویٹ کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ری ٹویٹ کیا ہے اور اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ  پاکستان میں صحافیوں کو قتل کیا جاتا ہے اور ان کے ساتھیوں کو مرحوم کے جنازے میں شرکت سے روک دیا جاتا ہے۔ اپنے انگریزی زبان میں کئے گئے اپنے ٹویٹ میں عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عمران خان کے پاکستان میں خوش آمدید جہاں میڈیا  کا اندرون و بیرون ملک شکار  کیا جاتاہے۔

 " پاکستان میں صحافیوں کو قتل کیا جاتا ہے اور ان کے ساتھیوں کو مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت سے روک دیا جاتا ہے! عمران خان کے پاکستان میں خوش آمدید جہاں میڈیا کا  اندرون و بیرون ملک شکار کیا جاتا ہے"


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے