کوئٹہ میں سریاب روڈ پر
فائرنگ، باپ بیٹا سمیٹ 4 جاں بحق، 2 زخمی
کوئٹہ: سریاب روڈ کے
علاقے میں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیل کے مطابق
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کر
دی جس کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دو زخمی بتائے جا
رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق
ہونے والے افراد مستونگ کے علاقے دشت سے کوئٹہ آ رہے تھے کہ سریاب مل کے علاقے میں
پہنچنے پر نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔ جس کے نتیجے میں کار میں سوار چار افراد جاں بحق
جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
جاں
بحق ہونے والے افراد میں والد
غلام سرور ولد کمال خان قوم کرد عمر 55 سال، بیٹا
غلام نبی ولد غلام سرور قوم کرد عمر 35
سال، محراب خان ولد محمد قاسم قوم کرد
عمر 25 سال، مقبول احمد ولد عبدالمالک شامل ہیں۔ جبکہ زخمیوں میں رحیم
اللہ اور سمیع اللہ شامل ہیں۔
جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو سول ہسپتال
منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس مصروف تفتیش ہے ۔ ابھی تک وقوعہ کے محرکات
کا علم نہیں ہو سکا۔

0 تبصرے