پی ایس ایل-7 کا دوسرا دن ، آج دو سابق چیمپئنز کا ٹاکرا ہوگا

پی ایس ایل-7  کا دوسرا دن ، آج دو سابق چیمپئنز کا ٹاکرا ہوگا

 

پی ایس ایل-7  کا دوسرا دن ، آج دو سابق چیمپئنز کا ٹاکرا ہوگا

 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 2022) سیزن 7 کے دوسرے میچ میں آج دو سابق چیمپئنز کا ٹکراؤ ہوگا ، سرفراز احمد کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور شعیب ملک کی کپتانی میں پشاور زلمی میدان میں اترے گی ۔

 

پی ایس ایل سیون میں برتری حاصل کرنے کی جنگ شروع ہوگئی، ایونٹ کے دوسرے دن دوسرا بڑا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان ہے، دونوں ہی ٹیموں کے پاس جارح مزاج بلے باز ، برق رفتاربولرز کے علاوہ اسپنرز کی بھی اچھی ورائٹی موجود ہے۔

 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے پر اعتماد ساتھیوں میں افتخار احمد، محمد نواز ، عمر اکمل ، فوکنر اور بین ڈکٹ شامل ہیں۔ تاہم ایک کمی ضرور محسوس کی جائے گی کیونکہ تجربہ کار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کووڈ-19 کی وجہ سے فی الحال ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

 

دوسری جانب پشاور زلمی بھی اپنے کپتان وہاب ریاض کے بغیر میدان میں اترے گی ان کی جگہ قیادت شعیب ملک کے ہاتھوں میں ہوگی، پشاور زلمی کی طاقت حیدر علی ، کامران اکمل ، حسین طلعت کے ساتھ ساتھ غیرملکی کھلاڑی بھی بڑھا رہے ہیں ۔

 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے افتتاحی میچ میں رضوان کی ملتان سلطانز نے بابراعظم کی کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

 

ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 125 رنز کا ہدف آسانی کے ساتھ 19ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

 

آسان ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے رواں سیزن کی پہلی نصف سنچری بھی اسکور کردی۔

 

رضوان 52 جبکہ ٹم ڈیوڈ 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ صہیب مقصود 30 اور شان مسعود 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

 

کراچی کنگز کی جانب سے 17 رنز کے عوض 2 وکٹیں لے کر محمد نبی نمایاں بولر رہے جبکہ محمد الیاس کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

 

کراچی کنگز کی بیٹنگ

 

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں دفاعی چیمپیئن ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

ہوم ٹیم کے بیٹسمین دفاعی چیمپیئن کے بولرز کا مقابلہ نہیں کر پائے اور مقرر 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز ہی بناسکے۔

کپتان بابر اعظم 29 گیندوں پر 23 رنز اور جو کلارک 24 گیندوں پر 26 رنز بناسکے، جبکہ شرجیل خان 31 گیندوں پر 43 رنز بنانے کے نمایاں رہے۔

 

سلطانز کی جانب سے عمران طاہر 4 اوورز میں 16 رنز کے عوض کراچی کنگز کی 3 اہم وکٹیں لے اڑے جبکہ شاہنواز دھانی اور خوش دل شاہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

 

ٹاس:

 

ٹاس کے موقع پر کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم بھی اچھی کرکٹ کھیلنے کی پلاننگ کرکے آئے ہیں۔

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دفاعی چیمپیئن کے خلاف پلان بنا کر میدان میں اترے ہیں۔

 

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کنڈیشن سے ہم آہنگی کے لیے کیا گیا ہے۔

 

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نیشنل اسٹیڈیم میں اچھا پرفارم نہیں کر سکے تھے، تاہم اب بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔

 

ملتان سلطانز:

 

دفاعی چیمپئن کی کپتانی محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، صہیب مقصود، ریلی روسو، ٹم ڈیوڈ، خوش دل شاہ، ڈیود ویلے، عمران طاہر، عمران خان سینئر، شہنواز ڈاہانی اور احسان اللہ شامل ہیں۔

 

کراچی کنگز:

 

بابر اعظم کی کپتانی میں اترنے والی کراچی کنگز کے دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان، جو کلارک، محمد نبی، ٹام لمونبے، لوئس گریگوری، عامر یامین، محمد عمران، محمد طحہٰ، عمید آصف اور محمد الیاس شامل ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے