پی ایس ایل2022: ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی گئی، کم سے کم ٹکٹ 250 روپے کا ہو گا

پی ایس ایل2022: ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی گئی، کم سے کم ٹکٹ 250 روپے کا ہو گا

 

پی ایس ایل2022: ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی گئی، کم سے کم ٹکٹ 250 روپے کا ہو گا

 


پاکستان سپر لیگ 2022  (PSL 2022) کے ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی گئی ہے۔ 17 جنوری تک بکنگ کرانے والوں کو رعایت بھی دی جائے گی۔ کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 250 روپے ہو گی۔


میچ دیکھنے کے شوقین افراد پی ایس ایل 7 کے ٹکٹ آن لائن بک کروا  سکتے ہیں۔


پی ایس ایل 7 کے میچز 27 جنوری سے 27 فروری تک کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ جن کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ شروع کر دی گئی ہے۔ کم سے کم ٹکٹ 250 روپے کا ہو گا جبکہ کچھ میچوں میں کم سے کم ٹکٹ 500 روپے کا رکھا گیا ہے۔


پی سی بی نے 17 جنوری تک بک کروائے گئے ٹکٹس پر رعایت دینے کی پیشکش بھی کی ہے۔ رعایت فرسٹ کلاس اور جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹوں پردی جائے گی۔


ٹکٹوں کی بکنگ کیلئے کچھ شرائط بھی رکھی گئی ہیں۔ ایک شناختی کارڈ پر 6 ٹکٹیں بک کی جا سکتی ہیں۔


فائنل کیلئے جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 1500 روپے، فرسٹ کلاس 2500 روپے، پریمیئم 3000 روپے اور وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 4000 روپے رکھی گئی ہے۔


چھ ڈبل ہیڈز میچوں کے دنوں میں جنرل اسٹینڈ کا ٹکٹ ایک ہزار روپے کا ہو گا۔


قذافی سٹیڈیم لاہور میں وقار یونس اور وسیم اکرم انکلوژر ز کو ہاسپیٹیلٹی اسٹینڈز کا درجہ دیا گیا ہے۔ ان دونوں انکلوژرز کےٹکٹس 4000 روپے سے سات ہزار روپے کے درمیان ہوں گے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے