ایچ بی ایل PSL-7 کیلئے میدان سج گیا،
افتتاحی تقریب آج شام کو کراچی میں ہوگی
حبیب بنک
لمیٹڈ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، جس کیلئے سیکیورٹی
پلان مرتب کردیا گیا ہے۔
کراچی میں ایچ
بی ایل پی ایس ایل 7 کیلئے 5 ہزار 650 اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے، ایس ایس یو
کے1200 کمانڈوز بھی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
ٹریفک کو
کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک پولیس کے 1500 اہلکار تعینات ہوں گے، میچز کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی، میچ کے دوران سر
شاہ سلیمان روڈ کا ایک ٹریک بند رہے گا۔
گراونڈ جانے
والے شائقین کو شٹل سروس کےذریعے پارکنگ سے نیشنل اسٹیڈیم لایا جائے گا، نیشنل اسٹیڈیم
آنے والوں کے لیے حکیم سعید گراؤنڈ پارکنگ پوائنٹ مختص کیا گیا ہے جبکہ نیشنل کوچنگ
سینٹر سے ملحقہ چائنا گراؤنڈ وی آئی پی پارکلنگ کیلئے مختص ہے۔
اسٹیڈیم میں
داخلے کے لیے شائقین کو کووڈ -19 ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہو گا۔
پاکستان سُپر
لیگ 7 کے لیے میدان سج گیا ہے ،پی ایس ایل
-7 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج شام کراچی میں منعقد ہوگی۔
پی ایس ایل
سیون میں پہلا میچ آج کراچی کنگز اور دفاعی چیمئین ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا، دونوں ٹیموں کا
میچ شام 7 بجے شروع ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل -7 کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا
شائقین
کرکٹ کو قومی ٹیم کے ہیروز بابر اعظم اور محمد
رضوان کی شاندار بیٹنگ کا شدت سے انتظار ہے۔
این سی او سی
کی ہدایات کے مطابق سپر لیگ کے کراچی میں ہونے والے پہلے مرحلے میں 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت
ہے جبکہ لاہور میں ہونے والے دوسرے مرحلے کیلئے تعداد کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
پی ایس ایل 2022 کی تمام خبریں پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں---PSL-2022

0 تبصرے